Baam-e-Jahan

شاہراہ بلتستان کا دلخراش واقعہ، ذمہ دار کون؟


بام جہاں


شاہراہ بلتستان پر دلخراش واقعہ، ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کا ملازم فیملی کے ہمراہ جب شنگوس پہنچے تو اوپر سے پتھر گر رہے تھے، اُنہوں نے فوری گاڑی روک کر بچوں کو گاڑی سے اُتاری اورمحفوظ ہونے کے لئے سائیڈ پر منتقل ہوگئے، اچانک بڑا پتھر گرنے سے دو بچیوں، نواسہ اور شریک حیات موقع پر ہی پتھر تلے دب گئے۔

 شاہراہ بلتستان غیر محفوظ، حکومت اور ذمہ دار ادارے شاہراہ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں، حکومت اور متعلقہ ذمہ دار اداروں کی مسلسل بے حسی، آئے روز شاہراہ پر انسانی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے،

 ایف ڈبلیو او نے سڑک تعمیر کیا مگر سیفٹی کے تمام اقدامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، دوسری جانب شاہراہ پر موسم کی خرابی، بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے متعلق بھی پیشگی اطلاع دینے میں حکومت اور انتظامیہ مکمل ناکام ہیں،

ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او کے ذمہ شاہراہ بلتستان کے بیشتر مقامات پر کیمروں کی تنصیب کا کام بھی معاہدے کا حصہ ہیں، جو تاحال پورا نہیں ہوسکا، جو کہ اس ادارے کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے