Baam-e-Jahan

نوجوان صحافی سیمہ اقبال انتقال کر گئی۔

سیما اقبال کی موت

بام جہاں


ہنزہ احمد آباد سے تعلق رکھنے والی سیمہ اقبال کل اسلام آباد میں انتقال کر گئی۔

آپ  قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کی ہونہار طالبہ تھی اور کئی مقامی و بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر چکی تھی ۔حال ہی میں اس کو ایک بین الاقوامی یونیورسٹی سے سکالرشپ کا افر ہوا تھا۔

گلگت بلتستان کا ایک روشن ستارہ  غُروب ھوگیا

یاد رہے ہنزہ سے تعلق رکھنے والی  نوجوان صحافی سیمہ اقبال چند دن قبل  ایک گیس  سلنڈر حادثے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی تھی  کچھ دنوں سےاسلام آباد کے نجی اسپتال  میں زیر  علاج تھی ۔

سیما اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جرنلزم میں بی ایس کیا تھا۔ گلگت بلتستان ایک پڑھی لکھی اور پروفیشنل صحافی سے محروم ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے