Baam-e-Jahan

اہل گلگت بلتستان کے لیے پیغام امن

گلگت بلتستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی سازش کو اہل گلگت بلتستان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے – شر پسند عناصر کی سازشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تحریر: میثم قاسمی

گلگت بلتستان میں جب بھی امن ہونے لگتا ہے اور اہل گلگت بلتستان آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے لگتے ہیں تو شر پسند عناصر اچانک نمو دار ہوتے ہیں اور گلگت بلتستان کو مسلکی عناد اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں- یہ آگ دھیرے دھیرے گلگت بلتستان کے کسی ایک کونے سے شروع ہوتی ہے اور پورے گلگت بلتستان میں پھیل جاتی ہے ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی  وہ عناصر ہمیں تقسیم کر کے اپنے مقاصد اور اہداف حاصل کرتے ہیں –

گلگت بلتستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی سازش کو اہل گلگت بلتستان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے – شر پسند عناصر کی سازشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہم گلگت بلتستان  کے باسی ہماری خوشی و غم مشترک ہیں ہم ایک دوسرے کی شادی بیاہ میں شریک ہوتے ہیں – ہم کیسے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن سکتے ہیں؟ ہماری ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں- ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں تقسیم کر کے فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟  

ہم سب نے دیکھا ہے دیامر سے ہمارے اہل سنّت کے بھائیوں نے محرم میں سبیلیں لگائیں، جلوس عزا میں شرکت کی- دیامر یوتھ نے ہمیشہ امن قائم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے-  ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں۔ 

ہم گلگت بلتستان  کے باسی ہماری خوشی و غم مشترک ہیں ہم ایک دوسرے کی شادی بیاہ میں شریک ہوتے ہیں – ہم کیسے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن سکتے ہیں؟ ہماری ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں- ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں تقسیم کر کے فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟  

آئیں مل کر ان سب عناصر کو بے نقاب کریں جو ہمیں تقسیم کرتے ہیں – گلگت بلتستان میں تمام مکاتب فکر کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ پرامن رہنے کی ضرورت ہے- خدارا مزدوروں اور غریب عوام کی روزی روٹی کا خیال کریں جو روز دھاڑی لگا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں –

ماضی سے سبق سیکھ لیں یہ کبھی بھی شیعہ سنی لڑائی اور مسلکی مسئلہ نہیں رہا – ہم ہمیشہ سازشوں کا شکار رہے ہیں – اپنی توانائیاں پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے میں لگائیں زیادہ پر اثر ثابت ہوگا –

آئیں گلگت بلتستان  کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس علاقے میں ترقی ہو ، انفراسٹرکچر بدلے ، تعلیم عام ہو ، بے روزگاری اور غربت ختم ہو ، صحت کی سہولیات میسر آئیں – آئیں ہم عہد کریں کہ ہم آپس میں محبتیں بانٹیں گے اللّه ہم سب کو پر امن رہنے کی توفیق دے – امین  –

اپنا تبصرہ بھیجیں