پریس ریلیز
چترال بالا ضلع کے ویلج کونسل کے چیرمین انوار ولی نے کلاش وادی کے سرحد پر دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیکوریٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
چترالیوں نے ملک میں امن کے انتہائی مخدوش صورت حال کے دوران بھی اپنے علاقے کے مثالی امن کو تباہ ہونے نہیں دیا۔
انوار ولی جو عوامی ورکرز پارٹی کے آرگنائزر ہیں، نے کہا کہ "بطورِ چترالی ہم اپنے علاقے کے امن پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ امن ہمارا اثاثہ ہے اور بھائی چارگی ہماری روایت ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ریاست نے آج تک ہمیں بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا ہے۔ ایک امن ہی ہے جو کہ ہمارے اپنے مرہونِ منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں کسی بھی شدت پسند تنظیم کے وجود کو تسلیم نہیں کریں گے۔ کلاش سے بروغل تک سارے چترالی ہیں اور ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ اپنے لوگوں کا تحفظ ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔
انوار کا کہنا ہے کہ کلاش جیسے پر امن وادی جو سیاحت کے لئے مشہور ہے ، کی سرحد پر دہشت گردی کے واقعات سے سیاحت کو بہت نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات کرے اور دہشت گرد عناصر کو پیچھے دھکیل دے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔