Baam-e-Jahan

بونی میں ڈیجیٹل اسکلز سیکھانے کے لئے پروجیکٹ کا افتتاح

ڈیجیٹل اسکلز پروجیکٹ کا افتتاح

رپورٹ: کریم اللہ


الکریم ویلفئر سوسائٹی بونی کے زیر نگرانی چلنے والا ریسورس سینٹر میں نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر چیرمین تحصیل کونسل مستوچ سردار حاکم خان مہمان خصوصی جبکہ معروف عالم دین قاضی غلام ربانی صدر محفل تھے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے صدر منظور احمد سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیا جبکہ  پروگرام  مینجر صلاح الدین نے  پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 صدر محفل قاضی غلام ربانی نے فیتہ کاٹ کر نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور دعا کی۔

اس پراجیکٹ کے تھرو نوجوان کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل اسکلز سیکھائے جائیں گے۔

 اس پروگرام میں سوسائٹی کے سینئر مرد اور خواتین ممبرز اور دوسرے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے