Baam-e-Jahan

سوشل میڈیا انفلونسرز کے ساتھ مینٹل ہیلتھ رپورٹنگ کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

سوشل میڈیا انفلونسرز ک

نمائندہ بام جہاں


ہائیو پاکستان، کمیونٹی اینویشن لیب کے پراجیکٹ ” Chitral Hope: Youth Life Resilience Initiative       

کے زیر اہتمام  مینٹل ہیلتھ رپورٹنگ اور میڈیا میں اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے  حوالے سے چترال کے سوشل میڈیا انفلونسرز اور کانٹینٹ کریٹرز کے لئے ایک روزہ  سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر پراجیکٹ لیڈ اور صحافی کریم اللہ نے پراجیکٹ کے اعراض و مقاصد یعنی مینٹل ہیلتھ اینڈ پیس کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور مینٹل ہیلتھ رپورٹنگ  و میڈیا میں اس حوالے سے آگاہی پھیلانے پر تفصیلی گفتگو کی جس میں مینٹل ہیلتھ رپورٹنگ کرتے وقت نام و شناخت کو محفی رکھنے، خود کشیوں کے واقعات پر فوٹوز اور وڈیوز اپلوڈ کرنے سے گریز کرنے یا شناخت کو مخفی رکھنے، ذہنی صحت اور خود کشیوں کے بڑھتے رجحانات کے پس پردہ عوامل   و محرکات اور اس کی روک تھام کے لئے میڈیا میں آگاہی  پھیلانے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

شرکاء نے سیشن کو بے حد سراہا اور اپنے اپنے حلقوں میں ذہنی صحت او رخود کشیوں کے حوالے سے آگاہی دینے ، ان کی وجوہات پر میڈیا میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں