Baam-e-Jahan

منصور علی  شباب کو ماؤنٹین میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا

منصور علی شباب کو ماؤنٹین میوزک ایوارڈ سے نوازا

رپورٹ: کریم اللہ


پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے DEVCOM PAKISTAN کی جانب سے کھوار زبان کے نامور موسیقار منصور علی شباب کو موسیقی و فن میں اعلی خدمات کے اعتراف میں میں انہیں مانٹین میوزیک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) اسلام آباد میں ماؤنٹین پرائیڈ ایوارڈ 2023  کے عنوان سے معنقد ہوئی۔

اس موقع پر پہاڑی خطوں میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

موسیقی کے لئے  خدمات کے اعتراف میں کھوار کلاسیکی موسیقی کے نامور موسیقار و فن کار منصور علی شباب کو "جان علی جان میوزک ایوارڈ” دیا گیا ۔

یاد رہے منصور علی شباب گزشتہ تین دھائیوں سے کھوار کلاسیکل موسیقی کے لئے خدمات سر انجام دیتے آئے ہیں انہوں نے ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں کھوار زبان کے انتہائی قدیم گانے اور جدید غزل گا چکے ہیں۔ قدرت نے انہیں لازوال آواز سے نوازا ہے جو کہ موسیقی کے زیر و بم سے نہ صرف واقف ہے بلکہ کھوار لفظوں میں اصلی حالت میں ادائیگی اور گلوکاری کے دوران موسیقی  کے دھنوں پر مکمل گرفت رکھنے کا ملکہ انہیں حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے