Baam-e-Jahan

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل ۲۵ دسمبر کو مسیحی برادری روائیتی جوش و خروش سے کرسمس یعنی حضرت عیسٰی کی پیدائش کا دن منا رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں اور گرجا گروں میں کرسمس کے موقع پرخصوصی درخت سجائے گئے ہیں۔ جبکہ گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، اور دیگر شہروں میں گرجا گھروں میں کرسمس کی عبادت کا سلسلہ جاری ہے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہورکے کیتھڈرل چرچ سمیت کئی گرجا گھروں میں گزشتہ رات 12 بجے کرسمس کی دعائیہ تقریبات منعقدہوئیں جس میں بڑی تعدادمیں مسیحی برادری نے شرکت کی، کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی انگلش عبادت صبح 8 بجے ہوئی۔ کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے