Baam-e-Jahan

لیبیا کے وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے

پاکستان اپ ڈیٹ : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔ خود کش حملے میں وزارت خارجہ کی عمارت کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور ایک کلرک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ ایک حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نےعمارت کے ایک حصے میں لگی آگ کو بجھادیا تاہم اس دوران کافی ریکارڈ نذرآتش ہوگیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں داعش کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا تاہم داعش سمیت کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ لیبیا میں 41 سال تک بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے معمر قذافی کو 2011 میں خانہ جنگی کے دوران قتل کر دیا گیا تھا تاہم معمر قذافی کے حامیوں اور حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے