Baam-e-Jahan

روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ کر دیا

پاکستان اپ ڈیٹ ویب ڈیسک : وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قازقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ایک جانب تو یہ ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے تو دوسری جانب دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ صدر پیوٹن کے حکم پر اس کے تجربات کئے گئے اور شاید اگلے برس یہ میزائل روسی اسلحہ خانے کا حصہ بھی بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے