Baam-e-Jahan

سونم اور راج کمار راؤ نئی فلم میں ہم جنس پرست کے کردار میں نظر آئیں گے

پاکستان اپ ڈیٹ ویب دیسک : فلم ’اومرتا ،نیوٹن اور استری جیسی چھوٹے بجٹ سے بننے والی سپر ہٹ فلمیں کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں ہم جنس پرست کے کردار میں نظر آئیں گے جوکہ اُن کے دیگر کرداروں کے برعکس بالکل منفرد ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی بھی ہم جنس پرستی پر مبنی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جب کہ اُن کے والد کا کردار اُن کے حقیقی والد انیل کپور خود ادا کریں گے۔
فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے حوالے سے انیل کپور نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو دماغ سے نہیں دل سے دیکھنا کیوں کہ یہ دل کا معاملہ ہے۔

راج کمار راؤ نے بھی کہا کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا کہ فلم کی کامیابیوں کا دارومدار بجٹ پر انحصار کرتا ہے، فلم کی کہانی ہی بجٹ کا فیصلہ کرتی ہے، میرے خیال میں ہمیں وہی فلمیں کرنی چاہئیے جن کی کہانی اچھی ہو اور فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ بھی کرنے کا مقصد بھی فلم کی بہترین کہانی ہے۔

واضح رہے کہ اگلے سال یکم فروری کو ریلیز ہونے والی فلم کا پہلا ٹیزر چند ماہ قبل ریلیز کردیا گیا تھا تاہم اب فلم کا آفیشل ٹریلر کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے