Baam-e-Jahan

وارنر نے گیند خراب کرنے کو کہا تھا، کیمرون بینکرافٹ کا انکشاف

پاکستان اپ ڈیٹ ویب ڈیسک : میلبورن: بال ٹیمپرنگ میں پابندی کی سزا کاٹنے والے آسٹریلوی بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ نے انکشاف کیاکہ انھیں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے ہی گیند خراب کرنے کو کہا تھا۔

کیمرون بینکرافٹ نے کہاکہ میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا، میں نے صرف نائب کپتان کے مشورے پر عمل کیا جو گیند کو اپنی ٹیم کیلیے کارآمد بنانا چاہتے تھے۔

بینکرافٹ نے مزید کہا کہ میں نے جوکیا اس کی ذمہ داری قبول کرلی، مجھے پھنسایا نہیں گیا بلکہ میرے پاس انکارکا انتخاب تھا مگر مجھ سے غلطی ہوگئی۔ واضح رہے کہ بینکرافٹ کی9 ماہ کی پابندی ہفتے کوختم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے