Baam-e-Jahan

اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر کیوں دی؟ گورننگ بورڈ خفا

پاکستان اپ ڈیٹ ویب دیسک : گزشتہ دنوں میٹنگ میں انھوں نے نکتہ اٹھایا کہ نجم سیٹھی کے پی ایس ایل الاؤنس کی منظوری دینے کی وجہ سے ہم پربھی انگلیاں اٹھیں گی،ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،انھوں نے سابق چیئرمین کو لیگل نوٹس کا سخت جواب دینے پر بھی تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق گورننگ بورڈ ارکان اپنے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر شائع کرنے پر پی سی بی سے ناراض ہیں، انھوں نے نجم سیٹھی کے پی ایس ایل الاؤنس کو ظاہر کرنے پر بھی خفگی ظاہر کی،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ گورننگ بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے خاصی دیر تک گرماگرم بحث ہوتی رہی تھی، ایک رکن نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی نے کیوں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کیلیے مبینہ طور پر منظور شدہ 14,181,570روپے پی ایس ایل الاؤنس کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی۔

اس کی منظوری گورننگ بورڈ نے دی لہذا اس پر بھی انگلیاں اٹھیں گی،اس موقع پر ارکان نے پی سی بی کی جانب سے نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا سخت جواب دینے پر بھی تنقید کی، ان کے مطابق اس سے نئی بحث چھڑے گی، نام شامل کرکے پی سی بی نے ہمیں بھی شرمندہ کر دیا ہے، واضح رہے کہ سابق چیئرمین نے اپنے اخراجات کی شائع شدہ تفصیل کو غلط قرار دیتے ہوئے پہلے بورڈ کو نوٹس بھیجا جس کا جواب دیا گیا تھا، موجودہ گورننگ بورڈکے بیشتر ارکان کا تقرر نجم سیٹھی کے دور میں ہوا لہذا وہ ان سے خاصی قربت رکھتے ہیں، پہلی بار انھوں نے آواز اٹھائی لیکن اس کی وجہ بھی اپنے مفاد کو ضرب لگنا بنی، اسی میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پرکام کی بخوشی اجازت دے دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے