Baam-e-Jahan

شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پاکستان اپ ڈیٹ لاہور : تازہ ترین تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نےمیاں شہباز شریف کی تعیناتی کو چیلنج کیا جب کہ درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں لہذا انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے، شیخ روحیل اصغر نےمیاں شہباز شریف کا نام تجویز کیا اور کسی نے بھی میاں شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے