Baam-e-Jahan

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ زرداری اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے

پاکستان اپ ڈیٹ کراچی : وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فہرست میں سابق صدرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور، ملک ریاض حسین لوائی، امتیازشیخ، قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ سمیت 172 لوگوں کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے