Baam-e-Jahan

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی

پاکستان اپ ڈیٹ اسلام آباد : سیال ایئرلائین کے چیئرمین فضل جیلانی اورمعاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیربرائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی جوسیالکوٹ کی تاجربرادری کے تعاون سے شروع ہوگی۔ ائیرلائن سروس نے آغازمیں حکومتی معاونت فراہم کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس متعلق وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکزبن رہا ہے، مزید سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہی ہے، ایئرلائن کے آغازسے خطے میں روزگار اورکاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غورکرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے