Baam-e-Jahan

ایبٹ آباد: کچہری فائرنگ میں سیاسی و تاجررہنما جانبحق


ایبٹ آباد : حویلیاں میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر اور تاجر رہنما خرم سلیمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خرم سلیمان اپنے گھر سے اپنے گاڑی پر بازار جا رہے تھے کہ احاطہ عدالت کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دیی جس سےوہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

حویلیاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں