مقررین کا AWP کے مرکزی صدر فونوس گوجر کو خراج تحسین اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے عزم کا اظہار
گزشتہ دنوں بونیر میں فانوس گوجر مرحوم صدر عوامی ورکرز پارٹی کے چہلم کے موقع پر ایک بڑا اجتماع اور جلسہ عام منعد ہوا۔ جس میں عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ دیگر سیاسی قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے قائم مقام صدر یوسف مستی خان نے مرحوم فانوس گوجر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ساری زندگی مظلوم طبقات اور قوموں کے حقوق کی تحفظ کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ ملک سے باہر بھی پاکستانی محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدودہد کرتے رہے۔ AWP کے سیکٹریری جنرل ایڈوکیٹ اختر حسین نے کہا کہ فانوس کی جدوجہد ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ وہ زندگی بھر عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے لڑتے رہے اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی۔ وہ کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے۔ AWP پنجاب کے صدر ڈاکٹر ٰعاصم سجاد نے کہا کہ مرحوم فانوس جسمانی طور پر تو ہم سے جدا ہوگئے ہیں لیکن ان کا نظریہ اور جدوجہد آج بھی ہمارے ساتھ موجود ہے۔ ان کی جدوجہد جاری رھے گی، سرمایہ داری اور جاگیرداری کےخاتمہ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔
عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی ترجمان فاروق طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوکاڑہ کے مزارعین کے حقوق ملکیت اور پشتون تحفظ موومنٹ کی پشتونوں کے سماجی وسیاسی حقوق کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا اور بلوچستان میں جاری جبر کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے۔
جلسے سے مزدور کسان پارٹی، قومی وطن پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔
مرحوم فانوس گوجر کے انقلابی مشن کے ساتھ تجدید عہد کے لیے عوامی ورکرز پارٹی کی صوبائی قیادت بھی شامل تھی ان میں پنجاب کے صدر ڈاکٹرعاصم سجاد، سندھ کے سیکٹریری یونس راہو، گلگت بلتستان سے وفاقی کمیٹی کے رکن اور مرکزی سیکٹریری اطلاعات فرمان علی، عوامی ورکرز پارٹی جموکشمیر کے چئیرمین نثار شاہ، AWP لندن یونٹ کے رہنما ذاکر حسین ایڈوکیٹ، شہید مشال خان کے والد اقبال لالا شامل تھے۔
عوامی ورکرز پارٹی کی نائب صدر عابدہ چوہدری نے کہا کہ فانوس نہ صرف مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتے تھے بلکہ صنفی جبر اور محنت کش عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے تھے۔
اس موقعے پر مرحوم کے لے پالک بیٹے عثمان گوجر کوAWP بونیر کا صدر منتخب کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آج کا دن غم منانے کے لیے اکھٹے نہیں ہوئے بلکہ فانوس کی جدوجہد اور کارناموں پر جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
مقریرین اور جلسے کے شرکاء نے محنت کشوں کے گرفتار انقلابی راھنماؤں بابا جان، مہر عبدالستار، یونس اقبال کو فوری رھا کرنے کا مطالبہ کیا اور یہ عزم کیا کہ فانوس گوجر مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔