Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات اور مقامی خود مختار وبااختیار اسمبلی اور حکومت وآزاد عدلیہ کا قیام عمل میں لایا جائے؛ عوامی ورکرز پارٹی

لاہور (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی نے گلگت بلتستان کے متنازعہ چیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ یعنی داخلی خودمختاری کی بھرپور حمایت کی ہے۔ پارٹی نے لاہور میں منعقدہ اپنے فیڈرل ایکزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ سپریم کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اورکہا کہ AWP واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشور میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر اقوام متحدہ کے 1948کے قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئین ساز اسمبلی کے انتخابات اور مقامی خود مختار وبااختیار اسمبلی اور حکومت وآزاد عدلیہ کا قیام عمل میں لایا جائے اور مقامی لوگوں کو اپنے وسائل اور زمینوں پر آختیار کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا کہ پاکستان کے کالے قوانین کو ختم اور ان کے تحت سیاسی کارکنوں کو دی گئ سزاوں کو ختم کیا جائے. اور بابا جان سمیت تمام کارکنوں کو رہا کیا جایئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں