Baam-e-Jahan

خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹے پر عمل درآمد نہیں ہورہا، معذور افراد کا گلگت میں دھرنہ


گلگت (ریاض یاسینی) گلگت بلتستان میں خصوصی افراد کی تنظیم کے زیر اہتمام دیئے گئے دھرنے میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد شریک ہیں جو اپنے دس نکاتی ایجنڈے کے لئے جوٹیال میں واقع صوبائی اسمبلی کے مرکزی دروازے کے باہر شاہراہ قائد اعظم پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں. مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹے پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جبکہ وزیر اعلٰی پیکیج کے تحت گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کے لئے مختص کئے گئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں. مظاہرین کا یە بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے قانون سازی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے. اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین خصوصی افراد کے لئے صحت کارڈز کے اجراء اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر کے قیام کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں اور خصوصی افراد کے ہاسٹل سے نیب کے دفتر کی منتقلی کی مانگ کر رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے