احسان علی ایڈووکیٹ
محنت کش عوام اور نوجوان جب متحد ہو کر مزاحمت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں تو بدمست اور بے لگام افسرشاہی کیا چیز ہے. عوام اپنی اجتماعی طاقت سے ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں.
دنیا کے طاقتور شہنشاہوں، بادشاہوں، مطلق العنان حکمرانوں اور فوجی آمروں کو عوام نے اپنی مزاحمتی طاقت کے ذریعے سرنگوں کیا ھے جیسے پاکستان میں اپنے آپ کو ناقابل شکست سمجھنے والے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ایوب، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کو عوام کی متحدہ مزاحمت نے ہی شکست فاش دی، یا جیسے عوام نے شاندار مزاحمت کے ذریعے 1971ء میں نوآبادیاتی حکمرانوں کوگلگت بلتستان سے FCR جیسے کالا قانون کو ختم کرنے پہ مجبور کیا، میری و راجگی نظام کو مسمار کیا، 2014ء میں شاندار عوامی مزاحمتی تحریک کے ذریعے گندم سبسیڈی بحال کرانے کیلئے نون مسلم لیگ-نون اور پی پی پی کی دونوں حکومتوں کو گھٹنے ٹیکنے، متعدد جابرانہ ٹیکسوں کو ختم کرنے پہ مجبور کیا.
24 اپریل کو وکلاء نے جرآت اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہویے مشترکہ مزاحمت کے ذریعے بے لگام افسرشاہی کو تین نوجوان وکلاء کے خلاف انسداد دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے سے پیچھے ہٹ جانے پہ مجبور کیا.
آج اگر گلگت بلتستان کے محنت کش عوام، وکلاء اور نوجوان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں تو جی بیاپنے خطے پر مسلط بدترین نوآبادیاتی نظام کو بھی دریائے سندھ میں غرق کرسکتے ہیں۔