Baam-e-Jahan

صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد پرحملہ

گلگت: پریس کلب کوٹ اف کنڈیکٹ کی خلاف ورڑی کرتے ہوئے صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد پر خفیہ اداروں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی طرف سے حملے کی شدید تشدد اس واقعے کے خلاف صحافتی تنظیموں کی بھرپور مذمت اور گلگت پریس کلب سے وزیراعلی ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی گٸی پریس کلب پر حملہ اذادی صحافت پر حملہ قرار ملوث افراد کے خلاف کارواٸی نہ کرنے کیصورت میں پورے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا
ریلی میں گلگت کے صحافيوں کی کثیر تعداد میں شرکت ریلی سےصوباٸی وزیر فدا خان فدا نے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب پر حملے کی مزمت کی تحقیات ہونی چاہيے سینیر صحافیوں نے احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی عسکری حکام اور جی بی حکومت ملوث اہلکاروں کے خلاف کارواٸی کرے.
گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے صدر غلام عباس، سیکرٹری جنرل عاقل حسین سمیت دیگر اراکین نےواقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت پریس کلب پر حملے کو پوری صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے سیکورٹی اداروں اور حکومت گلگت بلتستان سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ حملے پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اگر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ملک بھر کی صحافتی برادری کیساتھ ملکر آئیندہ کا لائحہ عمل طے کر کے ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے. اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے بھی واقعے کی مزمت کی ہے..

اپنا تبصرہ بھیجیں