رپورٹ: کریم اللہ
ان دنوں خیبر پختونخواہ کے مختلف کالجوں میں فرسٹ آئیر کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے لئے حکومت نے آن لائن فارم جمع کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ بنایا ہے۔ مگر بدقستمی سے یہ ویب سائٹ مسلسل بند رہتا ہے۔ گزشتہ تقریبا چارسے پانچ دنوں سے اکثریہ پیغام آتا ہے کہ ویب سائٹ پہ کام ہو ریا ہے اسلئے بند ہے.۔ پھر دو دن سے ویب سائد کام کررہا تھا کہ اچانک آج صبح سے پھر سے ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے داخلے کے لئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ نہ صرف اس ویب سائٹ http://www.admission.hed.gkp.pk کے ماڈریٹر اورمحکمہ ہائرایجوکیشن کی نااہلی ہے بلکہ اس نااہلی میں گورنمنٹ کالجوں کے پرنسپل صاحبان اورانتظامیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ عین وقت پر ویب سائٹ کا مسلسل کریش ہونا یا ڈاؤن ہونا اس امرکا غماز ہے کہ سرکاری محکمے نااہلی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ پھر کہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں بیروکریسی نے خدمات کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ متبادل نظام کا بندوبست بھی ہونا چاہیے.