Baam-e-Jahan

امتحان میں کم نمبر لینے پر بالائی چترال میں لڑکی نے خودکشی کرلی

لڑکی نے ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پردل برداشتہ ہوکرخودکشی کرلی

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال کے بالائی علاقے سنوغر میں ایک جواں سال لڑکی نے صرف اس وجہ سے خودکشی کرلی کہ ایف ایس سی کی امتحان میں اس کے نمبر کم آئے تھے۔
پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق فرسٹ ائیر کی طالبہ ثنا ء جنہوں نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا مگر نتیجہ آنے پر پتہ چلا کہ اس کی نمبر کم ہیں جس پر وہ دل برداشتہ ہوکر بدھ کے روز سہ پہرساڑھے پانچ بجے مبہنہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔
متوفیہ کی لاش کو بونی شہر سے متصل چرون پل کے قریب مقامی لوگوں نے دریا سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کیا- جسے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے بونی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی مہینے خودکشیوں کا یہ ساتواں واقعہ ہے. جس میں چھ لڑکیوں اور ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی – اتفاق سے اورغوچ پل پر خودکشی کرنے والی لڑکی کو مقامی لوگوں نے دریا سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے زیر نگرانی پولیس کنٹرول سے رابطہ کرکے معلومات لینے کی کوشش کی گئی تو پولیس کو اس واقعے کا پتہ بھی نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے