ریسکو کے لئے مقامی لوگ اور ہیلی کاپٹر روانہ کر دی گیئی ہے.
رپورٹ: علی احمد جان
گلگت: چار مقامی نوجوان کوہ پیماء نگر میں لاپتہ ہو گیے ہیں. جن کی تلاش کے لیے مقامی لوگوں نےامدادی کاروایئی شروع کی ہے. زرایع کے مطابق امدادی کاروائی کے لیے آرمی ہیلی کاپٹربھی روانہ کر دی گیئی ہے.
مقامی لوگوں اورکوہ پیمایئوں کے خاندان کے ذرائع نے بام دنیاء اور ہایئ ایشیاء ہرالڈ کو ٹیلفون پہ بتایا کہ طارق عباس، مسرور، فدا حسین اور اظفر حسین گزشتہ روز نگر ضلع کا علاقہ میاچھرمیں واقع 6،700 میٹربلند میرشکار کی چوٹی سر کرنے نکلے تھے. چاروں کوہ پیمائوں نے جمعرات کے روز 5 بجے کامیابی سے چوٹی سرکیا اور واپسی پرخراب موسم کے باعث حادثے کا شکارہو گئے۔۔ ٹیم لیڈر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.
علاقے میں برفباری بھی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاروایئ میں دشواری پیش آرہی ہے.