اسکردو (پ ر) بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا 33 واں سالانہ کنونشن رواں ماہ کی 27 تاریخ کو یادگار شہدا اسکردو میں منعقد ہورہا ہے. کنونشن کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی اور بالاوستان نیشنل مومنٹ کے چئرمین نواز خان ناجی ہوں گے. تقریب میںگلگت بلتستان سمیت پاکستان کے شہروں سے طلبہ رہنما، وکلا، صحافی، ادیب، مزدور، محنت کش، کسان، قوم پرست اور وطن دوست رہنما شرکت کریں گے.