بیوو چیف، بام دنیا
گلگت: نوجوان ڈاکڑوں کی تنظیم وائی ڈی اے اور پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے 6 ستمبر کی ہڑتال کو موخر کیا ہے اور اب یہ ہٹرتال 11 ستمبر کو ہوگی.
اس کا اعلان دونوں تنظیموں کے عہدے داروں نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا.
انھوں نے کہا کہ، "یہ پریس کانفرنس 26 اگست کو دیے جانے والے الٹی میٹم کا تسلسل ہے جسمیں ڈاکٹروں اور مریضوں کے جملہ مسائل کے حوالے سے مطالبات کی منظوری کے لیے حکام بالا کو 10 دن کا وقت دیا گیا تھا۔ہمارے مطالبات وہی ہیں جو 26 اگست کو میڈیا کے سامنے بیان کیا گیا تھا”.۔
ہم محرم الحرم اورعاشورہ کے احترام میں ہڑتال 11 ستمبر تک ملتوی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو منظور کریں اور ہمارے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاٸے جاٸیں۔
پریس کانفرنس سے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال اور وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر محبوب الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سارے مطالبات جاٸز ہیں۔
"ہم وزیراعلٰی صاحب کے مشکور ہیں کہ ان کے حالیہ اقدامات سے کنٹریکٹ ڈاکٹرز ریگولراٸزیشن کے عمل کو عملی جامعہ پہنانے میں پیش رفت ہوٸی”۔
واٸی ڈی اے اور پی ایم اے کے وزیر قانون اورنگزیب کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں انہوں نے یقین دہانی کراٸی تھی کہ ریگولرٸزیشن کا عمل تین دن میں مکمل ہوجاٸیگا اور ٹریننگ پالیسی کی منظوری بھی جلد دی جاٸیگی۔
ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت سارے مطالبات کے حل کے لیے اقدامات اٹھاٸے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں میں سپیشلاٸزیشن کی ٹریننگ کے دروازے بند ہو چکے ہیں- گلگت بلتستان کے بہت سارے ڈاکٹرز سپیشلاٸزیشن کا پارٹ ون کا امتحان پاس کر کے ٹریننگ کے مواقع کا انتظار کر رہے ہیں اور مزکورہ امتحان کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے. انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹریننگ کے مسلۓ کے حل کے لیے اقدامات اٹھاٸیے۔
انھوں نے کہا کہ تین ماہ قبل وزیراعلی کے اعلان کردہ مراعات کے پیکیج پر عمل درآمد کے لیے تا حال کوٸی عملی اقدامات نہں اٹھاٸے گیے ہیں- آنھوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے لیے اقدامات اٹھاٸیے جاٸیں۔آنھوں نے امید ظاہر کیں کہ حکومت ہڑتال کی نوبت سے پہلے مساٸل کے حل کی طرف سنجیدہ اقدامات اٹھاٸیگی۔
آنھوں نے واضح کیا کہ "غیر ضروری تاخیر کی صورت میں احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور قانونی حق ہے”۔
احتجاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے آنھوں نے کہا کہ 12ستمبر سے گلگت بلتستان کے تمام ضلعی ہڈکوارٹرز ہسپتالوں میں احتجاج ہوگا.جس کا اطلاق تمام سرکاری ہسپتالوں اور پراٸیویٹ کلینکس دونوں میں ہوگا. کالی پٹی باندہ کے احتجاج کا آغاز کیا جاٸیگا، 16 ستمبر سے او پی ڈیز اور پراٸویٹ کلنکس میں ہڑتال ہوگا۔
آنھوں نے وضاحت کی کہ ڈاکٹرز مجبوری کے طور یہ قدم اٹھانے جا رہے۔اگر حکومت کو اب بھی مریضوں کی مشکلات کا خیال ہے تو مطالبات کی منظوری کے لیے اقدامات اٹھاٸیے تاکہ ڈاکٹرز دلجمعی سے عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔