Baam-e-Jahan

اپر چترال میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر

کریم اللہ
گولین گول پاؤر ہاؤس سے بجلی کی بحالی کے بعد عوام میں یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ اب اپر چترال میں جاری ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا مگر عوام بجلی گھر کی بحالی کے باؤجود علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیسکو افس میں اعلیٰ حکام سےملاقات کے بعد خوشخبری سنائی تھی کہ پورے چترال میں چوبیس گھنٹوں میں سے صرف دو گھنٹے بجلی بند رہے گی جس میں ایک گھنٹہ صبح چھ سے سات بجے اور ایک شام پانچ سے چھ بجے لوڈ شیڈنگ ہوگی مگر اپر چترال میں وقت بے وقت بجلی کی بندش کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے ۔ صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان جبکہ دفتری کام اپنے عروج پر ہو لوڈ شیڈنگ تو معمول کی بات ہے مگر گزشتہ چند دنوں سے ہر آدھا گھنٹے بعد بجلی غائب ہوجاتی ہے بجلی کی اس آنکھ مچولی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکے رہ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے