سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک) سول سوسائٹی بلتستان اور گلگت بلتستان بچاؤ تحریک کا چینل 92کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کی ہرزا سرائی کرنے پر یاد گار چوک سکردو میں احتجاج۔
احتجاج میں جی بی بچاؤ تحریک کے کنوینئر شبیر مایار، بی ایس ایف کے سابق صدر آصف ناجی، منظور ایڈووکیٹ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے چینل 92کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ نواز خان ناجی ہمارا قومی لیڈر ہیں ان کی کردار کشی نامنظور اور قابل مذمت ہے اور پاکستانی میڈیا کو لگام دیا جائے۔
پلے کارڈز پر گلگت بلتستان کے تمام سیاسی اسیروں کو رہائی، غیرمقامی افراد کو دئے گئے لیز اور بلتستان یونیورسٹی کو بچایا جانے کے نعرے اور مطالبات لکھے گئے تھے۔ مطالبات میں گلگت بلتستان میں بااختیار قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا مطالبہ بھی درج تھا۔
مظاہرین نے چینل 92، اینکر پرسن معید پیزادہ اور نام نہاد تجزیہ نگار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور چینل 92مردہ آباد، بے لگام میڈیا مردہ آباد،معید پیزادہ مرداہ آباد اور نام نہاد اینکر مردہ آباد کے نعرے لگائے۔