Baam-e-Jahan

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔ فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
٭ منتخب امیدواروں کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران پراجیکٹ ایڈیٹرکاکردارادا کریں گے۔

فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر جرنلسٹ کو چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔
٭ فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ اور فیلوشپ پروگرام کا وظیفہ ساٹھ ہزار روپے ہے۔

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2019 ہے۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے