Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان آرڈر 2019 پر عملدرآمد سے متعلق نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جمعرات کو گلگت بلتستان آرڈر 2019 پر عملدرآمد سے متعلق نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

عالیٰ عدلیہ کی طرف سے جاری کرہ نوٹس کے مطابق، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 7 رکنی اسپیشل لاجر بنچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا. بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس فیصل عرب شامل کر لیا۔ جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ کا حصہ ہونگے

عالیٰ عدلیہ نے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان، سیکرٹری کشمیر افیرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے، سپریم کورٹ نے اپنے 17 جنوری 2019 کے فیصلے میں لکھا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی اور علاقے کی آئینی حیثیت استصواب رائے سے طے کی جائے گی اور جب تک استصواب رائے نہیں ہو جاتا تب تک حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی پابند ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں