Baam-e-Jahan

قراقرم یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی،بی کام پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں، مجموعی نتائج37.97فیصد

قراقرم یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی،بی کام پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں، مجموعی نتائج37.97فیصد
سائنس گروپ میں اُعظمیٰ آزاد نے پہلی،کامرس میں گری خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ آرٹس گروپ میں عنیقہ تسنیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ون2019کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔ بی اے،بی ایس سی کا مجموعی نتیجہ37.97 جبکہ بی کا م پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 38.24فیصد رہا۔ قراقرم یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ اعظمیٰ آزاد دخترمحمد آزاد نے400میں سے 325نمبرلے کر پہلی،اسی کالج کی طالبہ مبشرہ محبوب دخترمحبوب نے320 نمبرلے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گاہکوچ کی طالبہ قرُۃ العین دختر فردل جان نے 316نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔جبکہ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کے طالب علم غری خان ولداحسان علی نے750میں سے646نمبر لے کر پہلی، دی گلگت کالج اف کامرس اینڈ اکنامکس جوٹیال گلگت کی طالبہ عتیہ بی بی دخترمحسن خان نے601نمبر لے کر دوسری،ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ کریمہ دخترکریم الدین نے559نمبرات لے کر کامرس گرو پ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ عنیقہ تسنیم دخترعبدالوہاب خان نے400میں سے 289نمبرلے کر پارٹ ون آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔جبکہ دی گائیڈرز سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم مہتاب علی ولد ممتاز حسین نے288نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو کے طالب علم اکبر علی ولد حسین علی 287نمبرکے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ابی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر1782طلباء شریک ہوئے، جن میں 677امیدوار کامیا ب قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے