Baam-e-Jahan

اپر چترال میں جاری انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

اپر چترال میں جاری انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

کریم اللہ
اپر چترال میں جاری انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا آج اسپورٹس کے تینوں ایونٹ یعنی کرکٹ، فٹبال اور والی بال کا فائنل گہلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ والی بال کا فائنل بونی کے ایک نجی ادارے نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول شاگرام کو ہرا کر اپنے نام کردیا، کرکٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ کے درمیان کھیلا گیا، جی ایچ ایس ایس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اووروں میں 69 رنز بنائے جس کے جواب میں گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ نے آخری گیندوں پر انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ جبکہ فٹبال کا فائنل بھی گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور گورنمنٹ ہائی سکول موژگول کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج نے جی ایچ ایس موژگول کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فٹبال کا فائنل اپنے نام کرلیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اے سی مستوج معظم خان جبکہ پروگرام کی صدارت ڈی ای او میل اپر چترال محمود غزنوی نے کی، جنہوں نے فائنل میں جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے اسپورٹس ذولفقار علی شاہ نے سارے سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان، علاقے کے زونل سیکرٹریز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس اپر چترال بالخصوص تھانہ بونی اور ضلع و تحصیل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان سب سے اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحب الرحمن جنرل سیکرٹری دسٹرکٹ اسپورٹس ٹونامنٹس، ،ایس ڈی ای او محمد شاہد حسینسیکرٹری اسپورٹس بونی زون عبدلصمد ، اسپورٹس سیکرٹری مستوج زون مظہر، نصیر اللہ سیکرٹری اسپورٹس شاگرام، اے ایس ڈی او محمد اکرم الدین،اے ایس ڈی او دورانی خان، جملہ اسپورٹس سیکرٹریز و منتطمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی شاندار کاوشوں سے یہ ٹورنامنٹ پرامن اور نظم و ضبط سے اختتام پزیر ہوا۔ سیکرٹری اسپورٹس صاحب الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی طالب علم کو جتنی ضرورت کلاس روم میں کلاسز کی ہوتی ہے اتنی ہی ضرورت اسپورٹس اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی ہوتی ہے جس کے لئے اس قسم کے پروگرامات کا انعقاد ناگزیر ہے اور حکومتی سطح پر اس قسم کے مثبت سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ ایڈیشنل اے سی مستوج معظم خان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر میں صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کے فروع اور کھیلوں میں خصوصی دلچشپی لے رہی ہے اور انشا اللہ ضلعی و تحصیل انتطامیہ اپر چترال بھی کھیلوں کے فروع میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت طالب علموں نے دھبے الفاظ میں یہ شکایت بھی کی کہ سکول کی سطح پر حکومت کی جانب سے اسپورٹس سرگرمیوں کے لئے بجٹ مختص نہیں ہوتا جس کے باعث ہم ضروری اسپورٹس کیٹس بھی نہیں خرید سکتے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروع کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ ادبی و ثقافتی سرگرمیاں تھی جو گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوئے ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول بروم اویر کے پرنسپل معظم شاہ جبکہ صدر محفل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول شاگرام کے پرنسپل نصیر اللہ نے کی ۔اس پروگرام میں بھی اپر چترال کے مختلف سکولوں کے طالب علموں نے مختلف آئیٹمز میں تین سب زونوں سے آئے ہوئے کامیاب طلبہ نے حصہ لیا ۔سب سے پہلے مقابلہ حسن قرات کا انعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول شاگرام کے طالب علم کلیم اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی میں بھی انھوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انگریزی تقریر GHS بونی کے طالب علم اقرا عادل رضانے جیتا ، اردو تقریر گورنمنٹ ہائس سکول وریجون کے مزمل علی شاہ نے اپنے نام کرلی۔ قومی ترانہ گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے نام رہا اسی طرح ملی نعمہ کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج کے طلبہ نےبازی جیت لی جبکہ مضمون نویسی میں AKHSS میراگرام کے طالب علم مسرور ارسلان نے سبقت لے لی اور آرٹ مِیں بھی آغاخان ہائر سکنڈری سکول میراگرام کے طالب علم بشیر احمدکامیاب قرار پائے ۔ کوئز کا مقابلہ GHS ورکوپ کے طلبہ نے جیت کر اگلے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لی ۔ یاد رہے ان مقابلوں میں جیتنے والے ڈیویژنل لیول پر سوات میں حصہ لیں گے DEO محمود غزنوی شرکت کی اور شرکاءکے کارکردگی کو سراہا ۔ ADO اسپورٹ ذوالفقار اور سیکریٹری بونی زون عبد الصمد خان پروگرام کے شروغ سے لیکر اخر تک تعاون پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ۔
یہاں سے جیتنے والی ٹیمیں اگلے مرحلے میں ملاکنڈ میں منعقدہ ریجنل ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے