Baam-e-Jahan

علاقہ یارخون، مستوج اور ڑاسپور کے لئے کرایہ ناموں کا اجراء

علاقہ یارخون، مستوج اور ڑاسپور کے لئے کرایہ ناموں کا اجراء
کریم اللہ

علاقہ یارخون، مستوج اور لاسپور کے لیے کرایہ نامہ مقرر کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت اے سی مستوج معظم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس میٹنگ میں علاقہ یارخون، مستوج اور لاسپور کے ٹرانسپورٹر حضرات نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں ذیل فیصلے کئے گئے۔
1۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال جلد از جلد کرایہ نامہ مقرر کرے گا۔
2۔ ٹرانسپورٹر حضرات کرایہ نامہ اپنے گاڑی کے اندر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔
3۔ علاقہ یارخون کے ڈرائیور حضرات صبح 5 بجےکے بعد چترال اور بونی کی طرف سفر کرنے کے پابند ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مستوج اور ڑاسپور کے ٹرانسپورٹر حضرات صبح 6 بجے کے بعد بونی اور چترال کی طرف سفر کو یقینی بنانے کے پابند ہو نگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے