Baam-e-Jahan

پی.پی.ایف کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کیلئے درخواستیں طلب

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں.آخری تاریخ 5 جنوری، 2020

بام جہا ں رپورٹ

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے ساتویں بیچ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران پراجیکٹ ایڈیٹرکاکردارادا کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر جرنلسٹ کو چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔

بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔ خواتین صحافیوں کی درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ اور فیلوشپ پروگرام کا وظیفہ ساٹھ ہزار روپے ہے۔

فیلو شپ کے حصول کے لئے ،انگریزی یا اردو میں مکمل شدہ ،مندرجہ زیل دستاویزات کا 5 جنوری، 2020 کو شام 5:00 تک موصول ہونا ضروری ہے۔

(فیلوشپ درخواست فارم (فارم کے لیئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2019/10/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

تعلیمی وپیشہ ورانہ کوائف / سی وی

(اسٹوریز پروپوزل فارم (فارم کے لیئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2019/10/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Story-Proposal-Form-Urdu.docx

کم از کم تین مضامین کے لنک یا تراشے جو پچھلے تین سال میں شائع یا نشر کیے گئے۔

درخواستیں دیئے گئے ای میل اڈریس پر بھیجیئے؛
fellowships@pakistanpressfoundation.org

نیوز لنک:

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے