رپورٹ: عنائیت الرحمان
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم-اے سیاسیات اور ایم-اے معاشیات کے امتحانات جاری ہیں۔
جنوری کے 13 تاریخ کوشدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے طلبا کی ایک بڑی تعداد پیپر نہیں دے سکیں- جبکہ 14اور 15 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی کئے گیے تھے. اب یہ پیپرز 22 اور 23 جنوری کو رکھا گیا ہے۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیرہجنوری کو سکردو سنٹر میں جو طلبا امتحان نہیں دے سکے تھے ان کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ 28 یا 29 جنوری کو دوبارہ پیپر دے سکتے ہیں۔
برفباری کی وجہ سےبہت سے طلباء و طالبات نہیں پینچ سکے تھے لہذا یونیورسٹی انتظامیہ گلگت سنٹر کے غیر حاضر طلبا سے بھی دوبارہ پیپر لئیےجا رہے ہیں۔