Baam-e-Jahan

اپر چترال میں بجلی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ایک ہفتے کے اندر مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا

اپر چترال میں بجلی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ایک ہفتے کے اندر مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا
رپورٹ: کریم اللہ
اپر چترال میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کا شدید بحران ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کے رہ گئی ہے ۔ اس بحران کے خلاف گزشیہ کئی دنوں سے علاقے میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں آج تحریک حقوق اپر چترال کے زیر انتظام اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں تورکہو، موڑکہو اور مستوج سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرریں کا کہنا تھا کہ پیڈو اور واپڈا ایک سازش کے تحت اپر چترال کو تاریکی میں رکھا ہے اور موجودہ بجلی بحران کی تمام تر ذمہ داری ان دو اداروں پر عاید ہوتی ہے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ اپر چترال انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمیشنر اپر چترال علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، جس کے باعث یہ بحران پیدا ہوا ہے ، اور اگر ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کے اس بحران کو حل نہ کیا گیا تو چرون پل میں جمع ہوکر مین اپر چترال روڈ پر لانگ مارچ کیا جائے گا جو کہ گولین گول پاؤر ہاؤس تک بھی جاسکتی ہے ۔مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال ، محکمہ پیڈو اور واپڈا کے خلاف شدید نغرہ بازی ہے ، بعض مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈپٹی کمیشنر نے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے زیادہ وقت پشاور میں گزار رہے ہیں لہذا ان کو جلد از جلد یہاں سے تبادلہ کیا جائے ۔ اس موقع پر ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن بھی مظاہرے میں شامل تھے انہوں نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سات میگاوا ٹ بجلی کو اپر اور لوئر چترال میں برابر کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس پر کل اپر چترال انتظامیہ ، لوئر چترال انتظامیہ ، محکمہ پیڈو اور محکمہ پیسکو کے ساتھ مل کر تقسیم کار پر اتفاق کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کل سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کمی لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے