Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا اسلام آباد اور پنڈی کے چار بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا

بام جہان رپورٹ

حکومت گلگت بلتستان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے چار بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ایک معا ہدہ پر دستخط کیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے لوگوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائیگی.
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سیکرٹری صحت گلگت بلتستان راجہ رشید علی اور قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال، الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ہسپتال اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان و دیگرحکام بھی شریک تھے ۔
معاہدہ کے تحت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مستحق مریضوں کیلئے ان ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

قبل ازیں مریضوں کیلئے نقد رقم دی جاتی تھی لیکن نئے معاہدے کے تحت مریضوں کو مکمل صحتیاب ہونے تک متعلقہ ہسپتال میں علاج کیا جائیگا اور تمام اخراجات کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہو گی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے