Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی، اضافے کا خدشہ:ترجمان

بیورو رپورٹ

 

گلگت: گلگت بلتستان میں مزید نو کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیصں ۔ اب تک وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے ہائی ایشیاء ہرالڈ اور بام جہان کو بتایا کہ جمعہ کے روز نو نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مظابق ان میں سے ایک مریض کا تعلق استور سے اور باقی آٹھ کا تعلق بلتستان اور گلگت کےضلعوں سے بتایا جاتاہے

انھوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا مریض بھی سامنے آیا جس کی سفر ی تفصیلات کاکوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

تشخیص اور حفاظتی سہولتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے میں دو مقامات پر سکریننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

گلگت اور سکردو میں حکومتی اخراجات پر ہوٹلوں کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے۔ مختص کئے گئے ہیں اور ہر روز 20 افراد کا مقامی سطح پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے

حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فراق نے کہا کہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج زائرین ہیں۔

اب تک دو سو سے زائد زائرین ایران سے واپس گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں مزید دو سو سے زائد کے پہنچنے کا امکان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں ہوٹلوں کے 500 کمرے زائرین کیلئے مختص کئے گئے ہیں.

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے فراق نے کہا کہ خطے میں 21 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے عوامی و مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کھیل کود، اور دیگر سرگرمیں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے.

سیاحوں کی علاقہ میں داخل ہونے پر 21 دن کیلئے پابندی لگائی گئی ہے.

خیبرپختونخواء کے ترجمان اجمل خان وزیر نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 170 زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ کیمپ سے گلگت بلتستان کے لئے روانہ کیا گیا۔ یہ زائرین ایران سے تافتان کے راستے آئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مزید 250 زائرین ابھی تک قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

اب تک پورے پاکستان میں اس خطرناک وباء سے 490 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے. جن میں سے تین کی موت واقع ہو چکی ہے. سب سے زیادہ مریض 250 کا تعلق سندھ سے ہے، اس کے بعد 96 کا پینجاب سے، 92 کا بلوچستان سے، 23 کا خیبر پختونخواء سے بتایا جاتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے