Baam-e-Jahan

کرونا وائرس: سیاحوں کی گلگت بلتستان آنے پر پابندی

غیر ملکی سیاح کورونا سرٹیفیکیٹ دیکھا کر ہی خطے میں داخل ہو سکتے ہیں


رپورٹ: عنائیت ابدالی


پاکستان کے دوسرے صوبوں سے گلگت بلتستان میں آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد ۔غیر ملکی سیاح کورونا وائرس کا سرٹیفیکیٹ دیکھا کرہی داخل ہو سکیں گے.

دیامر پولیس نے گلگت بلتستان کے سرحد تھور کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کرکے اس حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
وزیر اعلی نے حکم دیا ہے کہ کورونا سے متا ثرہ ممالک سے واپس انے والے لوگ پہلے صحت مراکز سے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ سرٹیفیکیٹ کے بغیر گلگت بلتستان میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔

گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹری کے ایک اعلان نامہ کے مطابق، پولیس کو ہداہت دی گئی  ہے کہ وہ اس پر سختی سے عملدر آمد کریں۔ جو لوگ خلا ف ورزی کریں گے انہیں نگراں ٹیموں  کی نشاندہی پر گرفتار کیا جائیگا اور انہیں پچاس ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ کے لئے جیل بھیجا جائیگا۔اگر گھر والوں نے ایسے مریضوں کے بارے میں معلومات چھپایا تو ان کو بھی سزا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں