Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان کے ترقی پسند تنظیموں کا نگر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

عوامی ورکرز پارٹی جی بی، این ایس ایف جی بی اور پی وائی ایف کے رہنماوں نےطبی و حفاظتی سامان نگر کے عمائدین کے حوالے کئے

بیور رپورٹ

گلگت : عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان، نیشنل اسٹو ڈینٹس فیڈریشن گلگت بلتستان اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے ایک وفد نے بروز ہفتہ 11 اپریل کو اے. ڈبلیو. پی کے سینئر رہنماء ظہور الٰہی کی قیادت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع نگر کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

انھوں نے عوامی ورکرز پارٹی کے اسیر رہنماء بابا جان کی ہدایت پر ضروری طبی آلات اور حفاظتی امدادی سامان غلمیت نگر میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے حوالے کئے۔ وفد میں کامریڈ ناصر، طارق عزیز، این ایس ایف کے رہنماء رحیم خان اور پی وائی ایف کے امین خان شامل تھے.

نگر کے عمائدیں جن میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےرکن جاوید حسین، انجمن امامیہ نگر کے صدر رضوان علی، ڈاکٹر مستان علی، گلگت ضلع کونسل کے سابق چیئر مین قلب علی اور دیگر شامل تھے ، نے عوامی ورکرز پارٹی، پی وائی ایف اور این ایس ایف کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس عالمی وباء کو نگرو ہنزہ اور گلگت بلتستان کے عوام متحد ہو کر شکست دے سکتے ہیں

اس موقع پر اے ڈبلیو پی کے رہنماء ظہور الٰہی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس مشکل گھڑی میں نگر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دونوں ضلعوں کے عوام ایک ہی جغرافیائی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں جڑےہوئے ہیں اسلئے ہمارا دکھ سکھ ایک ہے۔ اس موقع پر ہمیں ایک ساتھ کھڑے رہنا چاہئے ۔

انھوں نے مالک اشدر شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندان اور نگر کے عوام سے دلی تعزیت کیا۔

ان رہنماوں نے جی بی میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور اسپتالوں میں ناکافی سہولتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کی وہ ہنگامی بنیادوں پر اس وباء کو روکنے کے لئے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو تحویل میں لے کر وہاں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کا بندوبست کریں۔

ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی

دریں اثنا اے ڈبلیو پی، این ایس ایف اور پی وائی ایف کے رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان میں اس بحران میں صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ان رہنمائوں نے بشمول اخون بائے ، اکرام جمال، اختر امین، صفی اللہ بیگ،جلال الدین، شیر افضل ، فرمان بیگ، شگفتہ ، کوثر ،آصف سخی، حسن علی،نازنین ، واجد اللہ بیگ،کامریڈ ناصر ، نوید احمد، احتشام خان، عنائیت الرحٰمن، رحمت جلال، عنایت بیگ،سعید تاجک ، عابد طا ئیشی، رحیم، احسان کریم، نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلفور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں حفاظتی سامان مہیا کریں ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان، جو کہ اس وقت بھی اس وباء کے خلاف پہلی صف میں لڑ رہی ہے، کے خدشات بلکل بجا ہے کہ اگر صورت حال ایسی رہی تو آنے والا وقت اس وباء کے تناظر میں خطے بھر کے لئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے اور بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتے ہیں۔
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان ینگ ڈاکڑوں کے مطالبات کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا بھی عزم کرتے ہیں۔ان رہنماوں نے گلگت بلتستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوکرشاہی کے عیاشیوں اور غیر پیداواری اخراجات کو فلفور صحت کے شعبے کی طرف موڑیں –

پارٹی نے ضلع نگر میں کورونا کے پھیلاو اور اس سے نمٹنے کے لئے غیر تسلی بخش اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
ان رہنماوں نے لاک ڈاون کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں، ہیلتھ ورکروں، نوجوانوں اور عام لوگوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اور تشدد کی بھی مذمت کیں اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کےواقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کیا جائے اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظامات کیا جایئے اور محنت کشوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے اور بیروزگار نوجوانوں کو بیروزگاری الاوئنس دیا جائے اور طلباء کے فیس کو معاف کیا جائے اور پرئیویٹ سکولوں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ فیسوں میں رعائیت د یں۔

ان رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں، غریب لوگوں، چھوٹے تاجروں، دوکانداروں، ہوتل مالکان اور ٹوارزم کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں کے لئے 100 ارب روپے کےامدادی پیکیج کا اعلان کرے اور ان کے قرضے معاف کریں .

ان رہنماوں نے پاکستان کے مختلیف شہروں میں پھنسے ہوئے ہزاروں طلباء کو بروقت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرکے ان کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان اور نیشنل اسٹوڈینٹس فیڈریشن گلگت بلتستان نے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں