Baam-e-Jahan

کشمیر میں فلاحی کام کی آڑ میں عورتوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، جماعت الدعوہ کا اہم رکن گرفتار

blob:https://www.facebook.com/30bb6f88-ee18-41e9-b4aa-dfad297c9fe7

نیوز ڈیسک

باغ آزاد کشمیر میں ایک مذہبی فلاحی تنظیم کے سربراہ کو عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا.
سماجی رابطہ کے پیج پرایک خبر اور ویڈیو آگ کی ظرح پھیل گئی جس میں مبینہ طور پر ایک باریش شخص کو ایک عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد شدید رد عمل سامنے آیا جس پر آزاد کشمیر پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا. جسے بعد میں سید ضمیر حسین بخاری کے نام سے شناخت کی گئی جو المحافظ فاونڈیشن فلاحی کام کی آڑ میں عورتوں سے جنسی زیادتی کرنے والا جماعت دعوہ کا کارندہ بتایا جاتا ہے.

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=2553946944922295&set=pcb.2553948174922172&type=3&__tn__=HH-R&eid=ARBMAKSOyqZneov7jWzAKeobOKczVMNlZc9iu5BqXPSwxAHlRmkPajbFdikJqQPQVNT-CZXLOtq-RSnz

یاد رہے یہ وہی شخص ہےجو باغ میں عورت مارچ کے شرکاء کے خلاف پرہپگنڈہ اور عورتوں کو حیاء کی تلقین کرتا تھا .
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق ضمیر بخاری مذہب کے نام پر سماجی بھلائی کی آڑ میں عورتوں کےساتھ زیادتی میں ملوث تھا.
یہ شخص جنرل پرویز مشرف کی سزا کے خلاف جلوس نکالنے میں بھی پیش پیش تھا.

سوشل میڈیا خبر کے مطابق المحافظ فاؤنڈیشن کے چیرمین سید ضمیر بخاری باغ کے لوگوں سے ڈونیشن لے کر ایک بلڈ بینک چلا رہا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے