8 مزید لوگوں میں وائرس کی تصدیق، انہیں آئسولیشن میں رکھے گیئے ہیں.خیبر پختونخواء میں کل تعداد 241 اور اموات 122 تک پہنچ گئی
رپورٹ: گل حماد فاروقی
چترال میں آٹھ مزید لوگوں مین کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی. جس کے نتیجے میں اس وباء سے متاثر ہونے والوں کئ تعداد 27 تک پہنچ گئی۔
چترال میں یہ غالبا اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے. اس سے ڈاکٹروں اور مقامی لوگوں میں تشویش پیدا ہو گیا ہے.
اس طرح پورے خیبر پختون خواء صوبے میں کل تعداد 2315 ، اور مرنے والوں کی تعداد 122 ہو گئی ہے۔ پورے پاکستان میں کورونا وایرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بدھ 29 اپریل تک 15521 ہو گیا جن میں 348 کی موت ہو گئی ہے۔
خیبر پختون خواء میں ہیلتھ ورکرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کئ تعداد 11 ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر جاوید کا انتقال ہو گیا۔
چترال کے محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق چترال میں 8 لوگوں کے نمونوں کا رپورٹ آگیا ہے جس میں وایرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگیا۔ کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
متاثرین میں زیادہ تر نوھوان ہیں جن کی عمریں 12 سے 30 سال کے درمیان ہے.
ترجمان کے مطابق مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، حناء عمر 23 سال، بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68سال، عبد الوہاب عمر 51 سال، ام لیلیٰ عمر 12 سال، بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال میں کرونا وائریس کی تصدیق ہوگئی۔ ان سب کو ہسپتال کے آئسولیشن یونٹ منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق چترال میں گذشتہ چند دنوں میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو ایک حطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
ان مریضوں کا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہیں یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھے گئے تھے.
خیال رہے کہ چترال کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کی مریضوں کی علاج معالجے کیلئے ونٹی لیٹرز اور دیگر سامان نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جبکہ دوسری طرف سیاسی اور سماجی طبقہ فکر چترال میں کامرس کالج کے ہاسٹل میں قرنطینہ مرکز پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں جہاں حد سے زیادہ لوگو ں کو رکھا گیا ہے اور چار درجن لوگوں کیلئے صرف چار واش روم ہیں جس میں صحت مند لوگوں کو بھی کرونا وائریس لگنے کا حطرہ ہے۔