Baam-e-Jahan

‘شیناکی ہنزہ میں لووڈ شیڈ نگ ختم کیا جائے’

سیاسی رہنماؤں نے محکمئہ بجلی کے جھوٹے دعووں اور امتیازی سلوک کو ہدف تنقید بنایا اور مطالبہ کیا کہ ضلع ہنزہ کے تینوں سب ڈویژنوں میں یکسان بجلی فراہم کیا جائے.

پریس ریلز

ہنزہ: شیناکی ہنزہ میں طویل دورانیہ کے لووڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل پر غور کرنے کے لئے تین سیاسی جماعتوں کا ایک اجلاس جمعرات کے روز ناصر آباد میں منعقد ہوا. جس میں محکمہ بجلی کی جانب سے شیناکی سب ڈویژن کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک کی بھر پور مذمت کی گئی.

اجلاس میں مسلم لیگ-ن، پاکستان پپلز پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کیں اور بجلی کے بحران و دیگر عوامی مسائل پر غور کیا گیا.

اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں محکمئہ برقیات کے نااہل اور بد عنوان افسران اور اہلکاروں پر شدید تنقید کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو فورآ حل کیا جائے ورنہ شیناکی کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے.

اس وقت سنٹرل ہنزہ اورگوجال سب ڈویژن کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی کیا گیا ہے، جبکہ ناصر آباد سے خضر آباد تک 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے. شرکاء اجلاس نے اس امتیازی سلوک کی مذمت کیں۔

انھوں نے یاد دہانی کروایا کہ بارہا محکمئہ پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام اور ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے کھلی کچیریوں میں اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اور شیناکی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔

ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا ئے؛ گنیش میں موجود ایک میگا واٹ تھر مل جنریٹر کوفلفور ناصر آباد منتقل کیا جائے؛ اور مایون پاور پروجیکٹ کی تکمیل کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان مطالبات پر عملدرامد نہیں ہوا تو بہت جلد احتجاج کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کی طرف سے رحیم خان، مسلم لیگ-ن کی طرف سے شاہد ندیم،اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر شیر عالم نے شرکت کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے