Baam-e-Jahan

دو بہنیں دریاے چترال میں گر کر جاں بحق

چترال کے پہلے قصبے دروش میں دو سگی بہنیں دریاے چترال میں گر کر جاں بخق۔ ایک بہن کا پاؤں پھسل کر دریا میں گری تو دوسری اس کو بچانے کیلئے دریا میں کھود گیی ۔ایک کی لاش برآمد دوسرے کی تلاش جاری ۔

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال

چترال پائین کے مقام دروش وارڈب میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیلتے ہوئے ایک بچی کی پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں جاگری جس کو بچانے کیلئے دوسری بچی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگادی . دونوں دریا کے تیز لہروں میں بہہ گئے-

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچے-اتنی دیر میں مقامی لوگوں نے ایک بچی عائشہ، عمر 11سال کی لاش نکال لی تھیں. جس کو ایمبولینس میں تحصیل ہسپتال دروش پہنچایئی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا.

جبکہ دوسری بچی حادیہ جس کی عمر 9 سال بتائی جاتی ہے کی تلاش جاری ہے.

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بچیاں اپنے نانا کے گھر دروش وارڈب آئی ہوئیں تھیں ڈوبنے والے بچیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ باجوڑ سےہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے