Baam-e-Jahan

غذر: برست میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے خلاف احتجاج

محکمئہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام کے خلاف علم بغاوت بلند، ہندراپ-شندور نیشنل پارک کی مخالفت

بام جہان رپورٹ

بالائی غذر بارست کے مقام پر محکمہ جنگلات کے خلاف ایک احتجاجی اجتماع اتوار کو ہوا جس میں ایک سازش کے ذریعے عوام کو آپس میں لڑانے کی بھر پور مذمت کی گئیں.
احتجاجی اجتماع میں شندور-ہندرپ نیشنل پارک کے قیام کی کوشش کو ایک بار پھر رد کر دیا گیا اور اعلان کیا کہ اس منصوبہ کی بھر پور مزاحمت کریں گے.

لوگوں نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اعلیٰ حکام کے خلاف عوامی بغاوت کا اعلان کردیا گیا۔

عوام نے الزام لگایا کہ محکمہ جنگلات کے حکام نے عوام کو آپس میں لڑانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہیں۔

اجتماع میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام کے طرف سے محکمہ ماہی پروری کے نالہ کھوکھش ،نالہ ھندراپ میں سرگرمیوں کو روکنے کے بارے نوٹیفیکشن کو احمقوں کا سوچ قرار دیا گیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاوید حیات، خان اکبر خان،عجب خان سمیت دیگر رہنماوں نے کہا کہ غذر پھنڈر کے عوام کو دیوار سے لگانے کی کو شش کی جارہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جملہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی قسم کی جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے نام پر نیشنل پارک بنانے اور عوامی حقوق کو غضب کرنے اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاۓگا۔

اجتماع میں چیف کورٹ گلگت بلتستان سے حکم امتناعی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجتماع میں 5 رکنی رابطہ کمٹی و مختار نامزد کیا گیا۔تاکہ عدالتی کاروائی اور سرکاری اقدامات سے عوام کو آگاہ کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے