
انھوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ یہ روڈ یاسین تھوئ تا اشقمداس حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا. یہ روڈ محکمہ ہذا کی غفلت کی وجہ سے بننے کے ایک سال پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے. جس کی وجہ سے عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے.
یہ ناقص کام کیوں کیا جاتا ہے؟ جس کام کے لیے پیسہ ملتا ہے اس کا صحیح استعما ل کیوں نہیں کیا جاتا؟
متعلقہ محکمہ کام کرتے وقت کوئی سروے کیوں نہیں کرتا ہے؟ ہم کب تک اس کرپشن پر خاموش رہیں گے؟
میرا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. اور عوام کو بھی چاہئیے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں.