-
بام جہان رپورٹ
چترال میں ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا. جاتے ہوئے انہوں نےقریبی رشتوں، سماج اور ارباب اقتدار کے لئے ایک سوال چھوڑ گئے کہ "کیوں اس سے جینے کی تمام آس اور خواہشیں چھین لیا گیا؟.
اطلاعات کے مطابق ضلع چترال بالا کے علاقے سنوغر کا رہائشی17 سالہ امیر حسین نے بدھ کی رات گھر میں سوتیلی ماں کےساتھ ہونے والے جھگڑے کے بعد دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔
ذرائع کے مطابق امیر حسین جب ساتھ ماہ کا تھا تو اس کی ماں نے بھی شوہر کے مار پیٹ کی وجہ سے خودکشی کرکے اپنی جان لی تھی جس کے بعد اس کے والد نے دوسری شادی کی تھی۔ جیسا کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے سوتیلی ماں کا رویہ بچوں کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔
بدھ کو گھر میں سوتیلی ماں کے ساتھ جھگڑا ہونے کے بعد امیر حسین رات گئے گھر سے نکل گیا جس کے بعد ایک دوست کی کال آنے پر اس نے بتایا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہا ہے۔ اس پر اس دوست نے امیر حسین کے ایک قریبی رشتہ دار کو آگاہ کیا جس نے متوفی کو کال ملائی۔ امیر حسین نے آخری فون کال پر بتایا کہ وہ سوتیلی ماں کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کرنے جا رہا ہے اور ساتھ ہی دریا میں چھلانگ لگانے کی آواز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے امیر حسین کے رشتہ داروں کا بیان ریکارڈ کرایا ہے تاہم ابھی تک ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ایک زرائع نے بتایا کہ امیر حسین سوتیلی ماں کے سلوک اور والد کی بے اعتنائی سے تنگ آکر زیادہ وقت گاؤں سے باہر اسلام آباد میں گزارتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرکے زمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دیں۔
یہ بھی پڑھئے چترال میں دو لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی.https://baam-e-jahan.com/%da%86%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d9%84%da%91%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%86%db%92-%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%86%da%be%d9%84%d8%a7%d9%86%da%af-%d9%84/