رپورٹ: فخر عالم
چترال میں ایک اور شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع چترال پائین کے علاقے دروش سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شجاع نے جمعے کے روز دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ریسکیو 1122 کے تیراک لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ایک ہفتے کے اندر اندر چترال میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
بدھ کے روز چترال بالا کے علاقے سنوغور سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ امیر حسین نے گھریلو ناچاقی پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی.
جبکہ 6 تاریخ کو اوی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بھی دریا میں کود کر اپنی جان لی تھی۔