بام جہان رپورٹ
چترال کے علاقے کریم آباد میں تین بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے ہوےٗ دریا میں ڈوب گئیں۔
پولیس اور مقامی ذرایٗع کے مطابق جمعے کے روز چترال پاییٗن میں لوٹکوہ کے علاقے کریم آباد میں تین بہنییں ایک دوسرے کو بچاتی ہوئی دریا میں ڈوب کر جان بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سب سے بڑی بہن کی عمر 24 سال تھی جو سوات کی ایک میڈیکل کالج سے نرسنگ کر رہی تھی اور امتحان سے فارغ ہوکر چھٹی پر گھر آئی ہوئی تھی۔ دوسری بہن کی عمر 14 سال اور سب سے چھوٹی بہن کی عمر 13 سال تھی۔ گھر میں بھائی کی شادی کی تیاری جاری تھی جب یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔
ذرایع کے مطابق تینوں بہنیں دریا کے کنارے قالین دھو رہی تھیں اور گھر میں شادی کی تیاری چل رہی تھی۔
قالین دھوتے ہوئے جب ایک بہن پھسل کر دریا میں گر گئی تو اسے بچانے کی کوشش میں دوسری اور پھر تیسری بہن بھی دریا میں گر گئیں۔
تینوں بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال کر آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔